206

سلمان خان اور کترینہ کیف کی حفاظت کیلیے فوج کی خدمات حاصل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی حفاظت کے لیے یو اے ای کی فوج نے سیکیورٹی فراہم کردی

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم ’بھارت‘ چھوڑ جانے کے بعد اُن کی جگہ بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا ہے اور آج کل بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور کترینہ ابوظہبی میں فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اومان کے سنگم پر واقع میزیاد بارڈرکسی بھی خطرے کے پیش نظر سلمان خان، کترینہ کیف اور فلم کی پوری ٹیم کی حفاظت کے لیے متحدہ عرب امارات کی فوج کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت ‘ میں سلمان خان اورکترینہ کیف کے علاوہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی، دیشا پٹانی، تبو اور سنیل گروور بھی شامل ہیں۔ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں