113

معروف نامور گلوکارہ علیہ بخاری نےکہا ہے کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تقریبا 25 سال کی عمر میں کیا

لاہور ( شوبز رپوٹر ) معروف نامور گلوکارہ علیہ بخاری نےکہا ہے کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تقریبا 25 سال کی عمر میں کیا۔ گلوکاری کرنے کا بچپن سے شوق تھا سکول کے بہت سے شوز میں گلوکاری میں حصہ لیا اور فرسٹ پوزیشن حاصل کی- علیہ بخاری نے مزید بتایا کہ آج کل بہت سے سٹریٹ سنگر ہیں جن کو گانے کا تلفظ اور گانا گانے کا طریقہ نہیں ہے وہ آج گلوکاری میں اپنا مقام بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں آجکل بہت سی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں پنجابی فلمیں اور بہت سی غزلیں ڈرامہ ریکارڈ کروا رہی ہوں پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ۔۔ منجی کیتھے ڈاوں ۔۔۔ میں کام کر رہی هوں اور بہت سے ڈرامہ سیریل چل رہے ہیں جن کی ریکارڈینگ میں مصروف هو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں