134

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد انتقال کرگئے

تونسہ شریف(شعور نیوز سے)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد انتقال کرگئے۔ سردار فتح محمد تونسہ شریف میں رہائش پذیر تھے۔ترجمان وزیراعلی کے مطابق عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد کو پیر کی صبح دل کا دورہ پڑا۔ سردار فتح محمد بزدار کو طبعیت ناساز ہونے پر تونسہ اسپتال لایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ سردار فتح محمد بزدار 3 بار پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سردار فتح محمد کی نماز جنازہ آج شام چار بجے تونسہ شریف اور سات بجے آبائی علاقے بھار تھی میں ادا کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے والد کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے وزیراعلی سے رابطہ کیا اور عثمان بزدار سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

نیوز ایڈیٹر
میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں