104

پیارے دوستوں کے نام , تحریر: کامران خان

شعور نیوز اب ایک نیوز ویب سائیٹ نہیں ہماری زندگیوں کا عکاس بن چکا ہے سفر بڑا مشکل پر پیچ اور خطرات سے بھرا پڑا ہے زندگی کا چوتھا سال ہے اس دشت کی سیاہی میں وجہ جدوجہد کم سرمایہ ناتجربہ کاری اور مخالفین کا حسد رہا لیکن ایک چیز جس پر میں نے ہمیشہ اپنے اللہ کا شکر ادا کیا وہ میرے محسن میرے پیارے دوست ہیں میری طاقت میرا جزبہ میری امید میرے بھائی ہیں جن کی بدولت آج شعور نیوز ایک نئے فیز میں داخل ہورہا ہے پروڈکشنز کا آغاز ہونا، نیوز اپ لوڈنگ کا ترتیب میں آنا، نئے ادارے شعور پبلک ریلیشنز فرم کا کامیاب آغاز ہونا یہ سب بڑی خوش نصیبی کی باتیں ہیں الحمداللہ میرے دوست میری ٹیم ہیں ذیشان اکرم سے لے کر شہزاد روشن گیلانی تک، فخر اتفاق فریدی سے نوید ملک، خبیب سے لے کر دعا شاہ، علینہ سے ناصر کلاسن، سبطین سے طاہر ملک، طلحہ شاہ سے وقاص چوہدری، ارسلان صدیقی سے لے کر کفایت رضی، میاں مزمل سے عمران ججھ، دانش امین سے ممتاز ڈھکو، زنون، حسیب، سلمان چیمہ، ریحان، فیضان بخاری سے اسامہ راٹھور تک سب ایک کمپنی ہیں ایک عزم ہیں ایک جنون ہیں اور شعور نیوز ان کے بغیر ادھورا ہے، کبھی کبھار جب ڈپریشن پریشانی ہمارے راستوں کی رکاوٹ بنتے ہیں تو ان دوستوں کی پروفائلز دیکھ کر دل کو تسلی دیتا ہوں کہ میں ناکام نہیں ہوا میں نے اللہ کے فضل و کرم سے اتنے ٹیلنٹنڈ نوجوانوں کا گلدستہ بنایا ہے اور ہم ہمت سے مستقل مزاجی سے لگے رہیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے، شعور ویب ریڈیو ہماری پہچان بنے گا انشاءاللہ ہم اس پر بہترین کام کرنا چاہتے ہیں اور اسے پاکستان کا لیڈنگ ویب ریڈیو بنائیں گے اس کے ساتھ ہم نے بی پوزیٹیو کمپین پر کام شروع کیا ہے جس میں ہم کمیونٹی ورک پر اپنی توانائیاں استعمال کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں