75

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلمینیا 35 کا میدان آج سجے گا

(رپورٹ سید فیضان دانیال)ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلمینیا 35 کا میدان آج سجے گا۔ ریسلمینیا 35 میٹ لائف (MetLife) سٹیڈیم ردرفورڈ، نیوجرسی میں ہوگا جہاں دنیا کے مشہور ترین ریسلرز رنگ میں جلوہ گر ہوں گے۔ ان میں سے سب سے دلچسپ میچ کئ سال بعد واپس آنے والے بیٹسٹا اور ٹرپل ایچ کے درمیان ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میچ میں دفاعی چیمپئن ڈینئل برائن کا مقابلہ کوفی کنگسٹن سے ہوگا۔ یونیورسل چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن براک لیزنر کا مقابلہ سیتھ رالنز سے ہوگا۔ رونڈا راؤزی اپنے ڈبلیو ڈبلیو ای ومنز ٹائٹل کا دفاع ٹرپل تھریٹ میچ میں شارلٹ فلیئر اور بیکی لنچ کے خلاف کریں گی۔ اس کے علاوہ ریسلمینیا 35 میں اور بھی دلچسپ میچ دیکھنے کو ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں