112

یونین گروپ آف اکیڈمیز کی افتتاحی تقریب

تحریر: کامران اکرم خان

دیپالپور حویلی لکھا اور ساہیوال سے واپسی پر طبعیت کچھ خراب ہوگئی اور ایک دن شعور کے تمام کاموں سے رخصت پر تھا کہ بھائی شہزاد گیلانی نے اطلاع دی کے یونین گروپ آف اکیڈمیز کی فتتاحی تقریب کا انعقاد رائل پام ہوٹل میں ہورہا ہے اور وہاں جانا ضروری ہے کیونکہ رانا عدیل ممتاز، جناب علی عباس اور میڈم عصمت زہرہ سے ایک احترام کا رشتہ قائم ہے اسی لئیے کمردرد کی دوائی لینے کے بعد میں گھر سے شہزاد بھائی کو لے کر ہوٹل پہنچا جہاں یونین گروپ آف اکیڈمیز کی پروقار افتتاحی تقریب جاری تھی اور ہال اکیڈمی مالکان سے تقریبا” بھرا پڑا تھا ہمارے لئیے یہ ایک دلچسپ تجربہ تھا کہ اکیڈمیز کی نئی چین متعارف کروائی جارہی تھی اور وہ بھی اس گرینڈ انداز میں جہاں کمپیوٹر سلائیڈز کے ذریعے انویسٹرز اور پرنسپلز کو اکیڈمی کی کامیابی کے امکانات بتائے جارہے تھے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ شاید پاکستان بھر میں پہلی مرتبہ اتنے گرینڈ سٹائل میں اکیڈمی مالکان کو ایم او یوز دئیے گئے تھے اور اس کامیابی کا سہرا بلاشبہ سی ای او گروپ رانا عدیل ممتاز کو جاتا ہے کہ جنھوں نے ایک طویل تعلیمی سفر کےبعد اس عظیم ادارے کی بنیاد رکھی اور آج جس کی اکیڈمیز کی چین کا افتتاح کردیا گیا

shaurnews.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں