56

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ 17زخمی ہو گئے

بینکاک(شعور نیوز)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ 17زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ آگ کی زد میں آ کر ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔
بینکاک کے سینٹرل ورلڈ کمپلیکس میں ایک ہوٹل ایک کنونشن ہال اور ایک دفتری ٹاور موجود ہے۔ آگ کمپلیکس کے ایک شاپنگ مال میں لگی، جس کے بعد اسے خالی کرا لیا گیا۔ قبل ازیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین بتائی گئی تھی۔ ایک مقامی ریڈیو کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد سترہ ہے۔

نیوز ایڈیٹر
میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں