92

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی تیاریوں کے جواب میں پاکستان تحریکِ انصاف نے پارٹی کا یومِ تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(شعور نیوز) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی تیاریوں کے جواب میں پاکستان تحریکِ انصاف نے پارٹی کا یومِ تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سیف اللہ خان نیاز یومِ تاسیس کی منصوبہ بندی کریں گے۔ پاکستان تحریکِ انصاف اقتدار میں آنے کے بعد اپنا پہلا یومِ تاسیس منائے گی۔ وزیراعظم نے سیف اللہ خان نیاز سے ملاقات کی ہے اور ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے سیف اللہ خان نیاز سے پارٹی آئین کی تیاریوں اور تنظیمِ نو سے متعلق بھی بات چیت کی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقعہ پر کہا کہ 22برس کی جدوجہد کے بعد آج پی ٹی آئی اقتدار میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ تاسیس کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان تحریکِ انصاف کو اہم سیاسی ادارہ بنائیں گے اور اس حوالے سے یومِ تاسیس پر ہم تجدیدِعہد اور نئی منزل کا تعین کریں گے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ بھرپور انداز میں یومِ تاسیس کی تیاری کریں۔ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ اآصف علی زرداری بھی حکومت کو گھر بھیجنے کا عندیہ دے چکے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی حکومت گرانے کے حوالے سے سرگرم نظر آرہے ہیں اور عین اسی وقت عمران خان نے بھی کارکنان کو تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف 25اپریل کو 22واں یومِ تاسیس منانے جا رہی ہے جبکہ اقتدار میں اانے کے بعد یہ پی ٹی آئی کا پہلا یومِ تاسیس ہے۔

نیوز ایڈیٹر
میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی تیاریوں کے جواب میں پاکستان تحریکِ انصاف نے پارٹی کا یومِ تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کر لیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں