65

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شریک حیات میں حس مزاح ہونی چاہیے

لاہور(شعور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شریک حیات میں حس مزاح ہونی چاہیے، سب سے ضروری یہ ہے کہ میری شریک حیات کی میری بہنوں کے ساتھ اچھی بنے، مجھے ڈریسنگ پسند نہیں ہے، والدہ کہتی غصے میں 10تک گنتی گننی چاہیے۔انہو ں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ والدہ کہتی تھیں کہ کسی کے غصے کا جواب فوری غصے میں نہیں دینا چاہیے۔
والدہ نے نصیحت کی کہ غصے میں جواب دینے سے پہلے 10تک گنتی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب والد قید میں تھے تووالدہ کہتی تھیں کہ اچھا وقت ضرور آئے گا۔ انہو ں نے کہا کہ والدقید تھے تومشکل دن تھے۔والد باہر آئے توہمارے اچھے دن آگئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے آکسفورڈ میں داخلہ ملا تو والدہ بہت خوش تھیں، یہ ایک اچھی یاد تھی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی موجودہ وقت کی جماعت ہے۔
پاکستان کوخوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔پاکستان میں تعلیم کو عام کریں گے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شریک حیات میں حس مزاح ہونی چاہیے، سب سے ضروری یہ ہے کہ میری شریک حیات کی میری بہنوں کے ساتھ اچھی بنے، مجھے ڈریسنگ پسند ہے، والدہ کہتی غصے میں 10تک گنتی گننی چاہیے۔ضروری نہیں کہ کسی ایک کے ٹویٹ کو روزدیکھا کروں۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ شریک حیات کوذہین، تعلیم یافتہ اور ذہنی ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ شریک حیات میں حس مزاح ہونی چاہیے۔سب سے ضروری یہ ہے کہ میری شریک حیات کی میری بہنوں کے ساتھ اچھی بنے، مجھے ڈریسنگ پسند نہیں ہے۔

نیوز ایڈیٹر
میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں