96

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت

لاہور(شعور نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا نے جواب داخل کرنے کے لیے دو ہفتے کی مہلت کی استدعا کی ۔

جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا دو ہفتے سے مراد دو مہینے تو نہیں ۔جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ دو ہفتے میں جواب دے دیں گے۔ جس پر فاضل بینچ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ۔درخواستوں میں سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا ہے۔

نیوز ایڈیٹر
میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں