107

لیڈر کون

لیڈر کون ہوتا ہے اور یہ کس بلا کا نام ہے اس ایک لفظ نے کتنی سیاسی زندگیاں تباہ کیں اور اس ایک حرف نے کتنی سیاسی جماعتوں کا خانہ خراب کیا یہ بات ماضی کا حصہ ہے کیا ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر تھے یا مولانا مودودی نے تاریخ کا دھارا بدلنے کی کوشش کی آج کی کارپوریٹ ورلڈ کا چہرہ اعجاز نثار عظیم رہنما ہے یا ٹریننگ کی دنیا کا بے تاج بادشاہ قاسم علی شاہ ایک بڑا لیڈر ہے ہم بزنس ورلڈ سے ایجوکیشن فیلڈ تک دیکھ لیں ایک زمانہ ہے جو لیڈر بننے کے خواب دیکھ رہا ہے ایک آسمان ہے جس میں بے شمار چمکتے تارے بے قرار ہیں لیڈر بنیادی طور پر کسی کام کا کریڈٹ لینے کا نام ہے کسی پراجیکٹ کی سربراہی کا نام ہے اور بلند سطح پر لیڈر قوم کے سرمائے کا درست استعمال کرنے کا نام ہے پچھلے دنوں ایک بیوروکریٹ لیڈر راؤ منظر حیات سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا جن کی شخصیت نے ہمیں بے حد متاثر کیا اور میں اپنے دوستوں شہزاد اور دعا سے یہ کہے بغیر نہ رہ سکا کہ راؤ صاحب ایک لیڈر ہیں اور نوجوانوں کے لئیے ان کی کریڈیبلٹی مشعل راہ ہے اور جہاں مشعل کی بات جاری ہے وہاں ایک اور لیڈر ایپکس کالجز کے سی ای او رانا عدیل ممتاز کی شخصیت ایک مکمل لیڈر کا مظہر ہے کہ کس طرح انھوں نے اپنی ٹیم طاہر خورشید سمیت کامیابی کا سفر طے کیا اور آج اپنا ایک گروپ کامیاب طریقے سے لانچ کر چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں