48

پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ اور ڈسکور ٹی وی پاکستان کا صحافیوں کے ہمراہ دورۂ کالاش

تحریر: کامران اکرم خان

رمضان المبارک کے پاک مہینہ کے آغاز کے ساتھ ہی سورج نے پورے زور و شور سے آگ برسانا شروع کردی تو سب دوستوں نے سوچنا شروع کردیا کہ ہمیں اب کچھ دن پہاڑی علاقوں سے ہوآنا چاہیے اتنے میں واٹس ایپ سٹیٹس پر برادر ملک سلمان صدر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کی جانب سے چلم جوشی فیسٹیول کی پوسٹ دیکھی اور دل نے شکر ادا کیا کہ چلو کوئی تو صحافیوں کے لئیے سوچ رہا ہے کوئی تو صحافیوں کے روزے اچھے گزارنے کے لئیے محنت کررہا ہے اسی تناظر میں ہماری طرف سے دو افراد نے اس ٹور میں شرکت کی اور چار دن چلم جوشی فیسٹیول کالاش میں گزارے، دل تو میرا بھی بہت کررہا تھا لیکن سلمان بھائی نے بتایا کہ آپ کو انشاءاللہ اگلے بڑے ٹور پر لے جائیں گے، اور ضرور جائیں گے پی ایف سی کے ساتھ کیونکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ صحافیوں کے ٹورز پر ملک سلمان بھائی سے زیادہ کوئی کام نہیں کر رہا اور یہ بات میرے لئیے اتنی اہم ہے کہ جس کا اظہار شاید میں الفاظ میں نہیں کرسکتا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ صحافی معاشرے کا اہم ترین حصہ ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات معاشی مجبوریوں کی وجہ سے وہ اپنے اوپر وقت نہیں لگا پاتے وہ اپنی فیملی کے لئیے اپنی ذات کے لئیے کوئی ریلیکس ہونے کا بندوبست نہیں کرپاتے اور اب مجھے یقین ہے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد سکون میں ہے کہ ان کا بھائی ملک سلمان ان کے لئیے جدوجہد کررہا ہے اور ڈسکور ٹی وی پاکستان کے تعاون سے بڑے بڑے ٹورز کروارہا ہے جس سے ایک جانب صحافی کمیونٹی مطمعن ہورہی ہے تو دوسری جانب پاکستان میں ٹورازم کو فروغ مل رہا ہے پاکستانی صحافیوں کو اپنی دھرتی کو ایکسپلور کرنے کا موقع مل رہا ہے اور ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آئے ہوئے مہمانوں سے پاکستان کے متعلق ان کی سوچ جاننے کا موقع میسر آتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں