58

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب سید صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا

اوکاڑہ(شعور نیوز ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب سید صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا ،کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل عوام نے لٹیروں کو مسترد کر دیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری ملک سلیم فوجی ، رہنما تحریک انصاف ملک عدنان کی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سید صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی جانب سے ملکی خزانے کے بے دریغ استعمال نے ہر شعبہ کو بری طرح متاثر کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سابق حکمران قوم کا اربوں روپیہ کھا گئے ، سید صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ وزیر
اعظم عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمہ کا تہیہ کئے ہوئے ہیں ، سید صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا ،نہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ملک وقوم کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں اسوقت اپوزیشن کا کردار ہر حوالہ سے تشویشناک ہے ، اپوزیشن ہوس اقتدار میں تمام سیاسی و اخلاقی ضابطے پا مال کر رہی ہے حکومتی کامیابیاں سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر رہی ہیں 2023ء الیکشن میں بھی تحریک انصاف اپنی کار کردگی کی بنا پر جیتے گی دھرنے اور احتجاج سیاست کے علمبردار ماضی میں بھی نا کام ہوئے آئندہ بھی نا کامی ان کا مقدر ہے

نیوز ایڈیٹر میاں مزمل منیر آرائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں