21

سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ان رہائشگاہ میں ہی ہاؤس ریسٹ رکھا جائے گا

اسلام آباد(شعور نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ان رہائشگاہ میں ہی ہاؤس ریسٹ رکھا جائے گا، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ اسلام آباد کو سب جیل قرار دے دیا ہے، فریال تالپور کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم طلب کرلی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔
گزشتہ رات چیئرمین نیب نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے۔ فریال تالپور کونیب آج اسلام آباد سے گرفتارکیا گیا ہے۔ فریال تالپور کا گھر19 اسٹریٹ 13 ایف 8ایٹ ٹو اسلام آباد میں واقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فریال تالپور کو جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا۔
اور لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا۔ تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت بھی منسوخ کردی تھی لیکن چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے اور فریال تالپور کے وارنٹ جاری نہیں کیے تھے۔ تاہم آج فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیب کو جوائنٹ وینچر کیس میں بھی آصف زرداری سے تفتیش کی اجازت مل گئی، احساب عدالت نے جے وی اوپل انکوائری میں آصف زرداری سے تفتیش کرنے کی نیب کی درخواست منظورکرلی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔
احتساب عدالت نے جے وی اوپل انکوائری میں آصف زرداری سے تفتیش کرنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی ہے۔ جس کے ساتھ نیب کو جوائنٹ وینچر کیس میں بھی آصف زرداری سے تفتیش کی اجازت مل گئی ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری سے صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’’آپ کی ہمشیرہ فریال تالپورکوگرفتار کرنے سے متعلق بھی خبریں چل رہی ہیں؟‘‘ جس پر انہوں نے کہا کہ فریال تالپور ایک بہادرخاتون ہیں۔ فریال تالپوروارنٹس سے ڈرنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور بھی ان کیسز کا مقابلہ کریں گی۔

نیوز ایڈیٹر میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں