40

میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے 30 کر دیا گیا

لاہور (شعورنیوز ) میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے 30 کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے میٹرو بسمیں سفر کرنے والوں کو بری خبر سناتے ہوئے اس کے کرایوں میں اضافے کر دیا ہے۔حکومت نے میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد اب میٹر بس پر سفر کرنے والوں کو 20روپے کی بجائے 30روپے ادا کرنا ہوں گے۔
اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔سیکٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ یکم جولائی سے ہو گا۔اس سے قبل لاہور میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی سمری پنجاب کابینہ کی کمیٹی نے موخر کر دی تھی ۔ پنجاب میٹرو بس ٹرانسپورٹ اتھارٹی نےمیٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی سمری پنجا ب کابینہ کی کمیٹی کو بھجوائی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ میٹروبس کے کرایے میں اضافہ کیا جائے تاہم بعد میں پنجا ب کابینہ کی کمیٹی نے اس درخواست کو موخر کر دیا تھا۔
میٹرو بس ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ کرایوں میں اضافے کی سمری ایک بار دوبارہ بنا کر پنجاب کابینہ کی کمیٹی کو بھجوائی جائے گی۔ لاہور میٹرو بس منصوبہ گزشتہ حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے روزانہ ہزاروں مسافر شاہدرہ سے گجومتہ تک صرف 20روپے میں سفر کرتے ہیں تاہم فیصلہ کیا گیا تھا کہ مسافروں سے سٹیشن اور فاصلے کے مطابق کرایہ لیا جائے گا یا ہر مسافر سے 40روپے کرایہ وصول کیا گائے گا، اس حوالے سے پنجابمیٹرو بس ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی سمری پنجا ب کابینہ کی کمیٹی کو بھجوائی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ میٹروبس کے کرایے میں اضافہ کیا جائے تاہم پنجا ب کابینہ کی کمیٹی نے اس درخواست کو موخر کر دیا تھا ۔

جس کے بعد میٹر بس اتھارٹی نے دوبارہ نئی سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ۔حکومت نے میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

نیوز ایڈیٹر میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں