59

شہباز شریف کے لندن میں مقیم صاحبزادے سلمان شہباز کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی

لندن (شعور نیوز ): شہباز شریف کے لندن میں مقیم صاحبزادے سلمان شہباز کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے لندن میں مقیم صاحبزادے سلمان شہباز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ سلمان شہباز لندن کی ایک سڑک پر پیدل گھوم رہے تھے جب ایک پاکستانی نے ان کو پہچانا اور ان کو مخاطب کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے تیز تیز چلنا شروع کر دیا ۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے سلمان شہباز کو ملک کا پیسہ لُوٹنے اور لندن میں گھومنے کا طعنہ بھی دیا لیکن سلمان شہباز نے تیز تیز چلتے ہوئے ایک ٹیکسی روکی اور مذکورہ شخص کو کوئی جواب دئے بغیر ہی ٹیکسی میں سوار ہو کر چلتے بنے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ پاکستان میں مقدمات میں نامزد ہیں لیکن انہوں نے لندن کو ہی اپنی رہائش گاہ بنا لیا ہے۔
ان لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور جب اس لوٹے گئے پیسے کا حساب مانگا گیا تو بیرون ملک فرار ہو گئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہےکہ ان لوگوں کو جلد از جلد پاکستان لایا جائے اور ان سے عوام کو لوٹا ہوا پیسہ واپس نکلوایا جائے۔ نیب نے شہباز شریف کے صاحبزادوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے دوسرے ممالک میں منتقل کئے جانے کے انکشاف کے بعد مزید گواہوں کو ڈھونڈ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان گواہوں میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو ہنڈی کا کاروبار کرتے تھے اور جن کے ذریعے شریف خاندان نے کروڑوں روپے بیرون ممالک منتقل کئے ۔ ذرائع کے مطابق ان نئے گواہوں میں سے چند کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں ، بیانات قلمبند کرنے کے دوران اس بات کا انکشاف بھی ہوا کہ بیرون ملک بھیجی گئی رقوم جن ممالک میں منتقل کی گئی اُن میں دبئی اور یو کے سرفہرست ہیں۔ نیب لاہور نے گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مقدمہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کررکھا ہے۔ نیب نے شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ سلمان شہباز کے بیرون ملک مقیم ہونے کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

نیوز ایڈیٹر میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں