23

خان کو اپوزیشن کی جانب سے سلیکٹیڈ وزیر اعظم کہنے پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

ژ*اسلام آباد (شعور نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کو اپوزیشن کی جانب سے سلیکٹیڈ وزیر اعظم کہنے پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
وزیر توانائی عمرایوب نے اتوار کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے رولز 32اور رولز 95کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قائد ایوان ہیں اور قوم کے منتخب نمائندے ہیں تاہم اپوزیشن کی جانب سے انہیں سلیکٹ وزیر اعظم کے طورپر مخاطب کرتے ہوئے اس ایوان کی توہین کی جاتی ہے ، پاکستان تحریک انصاف آئین کے رولز 32 کے تحت قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کرے گی دوسری جانب اپوزیشن کے بنچوں سے رکن قومی اسمبلی رفیع اللہ خان نے اپنی نشست پر سے کھڑے ہو کر سیلکٹیڈ وزیراعظم کے نعرے لگاتے رہے ۔

۔۔ظفر ملک اور شمیم محمود

نیوز ایڈیٹر میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں