94

“فاؤنٹین ہاؤس کی عید”

خصوصی لوگوں کے ہمراہ فاؤنٹین ہاؤس میں عید منائی گئی ۔۔
ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔۔

معروف پاکستانی ادکار جنید خان نے بھی اپنی عید فاؤنٹین ہاؤس کے مکینوں کے ساتھ منائی ۔۔۔

جہاں عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر پوری دنیا عید قربان کی خوشیاں منانے میں مصروف ہے وہیں فاؤنٹین ہاؤس کے باسی بھی عید کی خوشیاں انتہائی جذبے سے منا رہیں ہیں ۔۔اس عید کی خوشیوں کو ڈبل کرنے کے لیے انتظامیہ فاؤنٹین ہاؤس بھی ان کی خوشی میں شرکت کے لیے پیش پیش ہے ۔۔۔ زہنی معذور افراد کے لیے بنایا گئےایشیا کے سب سے بڑے ہسپتال فاونٹین ہاوس کے مکین اپنے پیاروں کی راہ تکنے پر مجبور پر مجبور ہوتے ہیں ۔۔۔ شیزوفینیا میں مبتلا یہ مریض زندگی کی ضروریات ، آسائشوں اور مراعات سے مبرا صرف اور صرف اپنی دنیا بسائے بیٹھے ہیں آج وہ اپنے پیاروں کو ایک نظر دیکھنے کے لیے ترس رہے ہیں ۔۔۔ کوئی اپنی اولاد کی راہ دیکھ رہا ہے والدین کو ، کوئی شوہر کو اور کسی کو آس ہے کہ ان کا کوئی پیارا ان سے ملنے کے لیے بے تاب ہے۔۔ فاونٹین ہاوس کے مکینوں نے کہا کہ آج اپنوں کے بغیر عیدالاضحیٰ ہم فاؤنٹین ہاؤس میں گزاریں گے ۔۔۔ گھر جانے کا بہت دل کرتا ہے مگر کوئی لینے ہی نہیں آتا۔۔۔ لگتا ہے گھر والے ہمیں بھول چکے ہیں۔۔ لیکن اب فاؤنٹین ہاؤس ہی ہمارا گھر ہے ۔ کمیٹی چیرپرسن فاونٹین ہاوس ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ فاونٹین ہاوس ایسے افراد کا گھر ہے جن کا کوئی گھر نہیں ۔۔یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس پر ہر محب وطن پاکستانی کو فخر ہونا چاہیے ۔۔ یہ ادارہ شہریوں کی مدد پر اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ کئی برس سے چل رہا ہے اور انشاء اللہ چلتا رہے گا انہوں نے کہا کہ فاونٹین ہاوس 1971ءمیں پروفیسر ڈاکٹر محمد رشید چودھری اور انکے احباب نے قائم کیا۔ انکی وفات کے بعد انکے فرزند پروفیسر ڈاکٹر ہارون رشید چوھری نے اسکی باگ ڈور سنبھالی اور اب بطور چئیر پرسن ڈاکٹر امجد ثاقب اس کے فرائض سر انجام دیں رہیں ہیں ۔۔۔ ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضی کا کہنا تھا کہ گذشتہ 49 برسوں کے دوران یہ ادارہ ایثار قربانی اور فرض شناسی کی ایک زندہ مثال بن کر ابھرا ہے ذہنی امراض کے اسباب ہر انسان کے دماغ میں کسی حد تک موجود ہوتے ہیں جن پر یہ اسباب مختلف وجوہات کی بناءپر غالب آجاتے ہیں اور وہ اس مرض سے مغلوب ہو جاتے ہیں۔یہاں پر 680 سے زائد مریض رہائش پذیر ہیں۔ جبکہ ماہانہ ہزاروں مریض OPD میں پورے پاکستان سے آتے ہیں پچھلے برس 36 ہزار مریضوں کو او پی ڈی میں چیک کیا تھا ۔ ان مریضوں میں 90% لوگ غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور 60,000 سے زائد مریض صحت یاب ہو کر معاشرے میں واپس جا چکے ہیں۔ فیمیل بچیوں کے لئیے کمپیشن ہومز فاروق آباد میں بنائے گئے ہیں اور ہمارا فاونٹین ہاوس کے ماہانہ اخراجات اوسط 70 لاکھ روپے ہیں جن میں سے تقریباً 5 لاکھ روپے گورنمنٹ تقریباً 15 لاکھ روپے صاحب استطاعت ممبران مریضوں کی ادائیگی سے حاصل ہوتے ہیں جبکہ بقایا 55 لاکھ روپوں کو پورا کرنے کیلئے ہمیں بڑی تگ و دو کرنی پڑتی ہیں لاہور ۔۔فاروق آباد اور سرگودھا فاونٹین ہاوس میں اپنا حصہ ڈال کر اللہ کا قرب حاصل کریں۔۔۔ ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضی نے کہا کہا کہ ہمیں فاؤنٹین ہاؤس کے ممبرز کے درمیان خوشیاں بانٹتے رہنا چاہئے ۔۔۔ان کے دل بھی جذبے سے سرشار ہیں ۔۔۔ عید کے اس موقع پر انہوں نے کشمیر کے نقطہ پر بھی بات کی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کی ۔
عید قربان کے موقع پر فاونٹین ہاوس انتظامیہ کی طرف سے ممبران کے لئے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ممبران کے لئے عید کے حوالے سے خصوصی پکوانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔۔ کمیٹی چئیر پرسن فاونٹین ہاوس ڈاکٹر امجد ثاقب ،ایم ایس فاونٹین ہاوس ڈاکٹر سید عمران مرتضی ،ایگزیکٹو ممبران اور فاونٹین ہاوس سٹاف نے بھی عید کا دن ممبران کے ساتھ گذارنے کا اہتمام کیا ،،،اس موقع پر فاونٹین ہاوس ممبران کو تحفے تحائف بھی دئیے گئے۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں