40

ذرادیر سے

سعدیہ نورین
” بیک وقت دو کاموں کی انجام دہی سے مرادہے کہ دونوں میں سے کوٸی بھی انجام نہ دینا۔”
بیک وقت دوکاموں کی انجام دہی کے نتجے میں آپ ایک بھی کام توجہ سے نہیں کرسکتے آپ ایک وقت میں ایک ہی کام توجہ سے کرسکتے ہیں اس حقيقت سے انکار کرنا مشکل ہے ۔
ملٹی ٹاسکنگ ہونا لوگوں کو بہت پسند ہے اور بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ وہ ذہین ہیں لیکن وہ خود کو بے وقوف بنا رہے ہوتے ہیں جبکہ میڈ یا میں ملٹی ٹاسکنگ ایک صلاحيت سمجھی جاتی ہے ان کو ایک وقت میں بے شمار کام کرنے پڑتے ہیں ۔اس طرح کے لوگوں میں فیصلہ کرنے کی صلاحيت کم ہوتی ہے ان کو سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کون سا کام زیادہ اہم ہے۔اور کس طرح وہ اس کو سرانجام دے۔
اس طرح دیکھا گیا ہے کہ اکثر لوگ گاڑی چلاتے ہوٸے فون کا بھی استعمال کرتے ہیں ان کی توجہ دو حصوں میں تقسیم ہوجاتی ہے وہ اپنی ساری توجہ فون کو دے دیتے ہیں اور گاڑی جس کی وجہ سے حادثات کاشکار ہو جاتی ہے اس کے علادہ اگر کوٸی نشے میں ہو تو بھی وہ گاڑی توجہ کے ساتھ نہیں چلا سکتا ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ایک وقت میں ایک ہی کام اچھے سے کرسکتے ہیں ۔
اس طرح اگر ایک طلب علم جو میڈیا کے شعبے سے وابستہ اگر وہ اینکر بنا چاہتا ہے اور ساتھ ہی گھر والوں کی طرف سے دباؤ ہے کہ وہ گورنمنٹ کی نوکری حاصل کرےاور وہ اس کشمکش میں فیصلہ نہیں کرپاتا ۔کہ ان دونوں میں سے اہم اور ضروری چیز کیا ہے یا اس کو کیا کرنا چاہیے آخرکار وہ دونوں کام کرنے کے لیے جدوجہد شروع کردیتا ہے دونوں ہی چیز تو جہ طلب ہیں وہ ان دونوں کےلیے کوشش کرتا ہے دونوں کووقت دیتا ہے لیکن دوسال بعد بھی وہ کچھ حاصل نہیں کرپاتا کیوں کہ جب وہ اینکر کے لیے مشق کرتا تھا تو اس کو نوکری کی پریشانی ہوتی تھی۔اور جب وہ نوکری کی لیے کام کرتا تھا اس کے دماغ میں اینکر بننے کا جیون رہتا تھا اور نتجہ کچھ حاصل نہ ہو سکا۔
اس لیے ضروری ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی کام کیا جاۓ اگر آپ دوکاموں میں مصروف ہوجاٸیں تو وہ آپ کا اوسط دن کا 28 فیصد وقت ضائع کردے گا۔اس طرح کرنے سے غلطیوں کے امکان بھی بڑھ جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ تناٶ اور دباؤ ان کی شحصیت پر حاوی ہوجاتی ہے اور لوگوں کی زندگی بھی باقی لوگوں کی نسبت کم ہو جاتی ہے ملٹی ٹاسکنگ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ہر فن مولا بن جاتے ہیں لیکن حقيقت اس کے برعکس ہے وہ کوٸی کام اچھے سے انجام نہیں دے پاتے۔اس لیے ضروری ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی کام کیا جاۓ تاکہ ایک کام پوری توجہ سے کیا جاۓاس سے آپ کو پریشانی کا سامنے نہیں کرنا پڑے گا۔
سٹیواوزل کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں میں کٸی کاموں کا مطلب یہ ہے کہ کہ بیک وقت کٸی کاموں کو خراب کیا جاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں