238

مسئلہ کشمیر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی اہم شخصیت کو فون کردیا

لاہور(شعور ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں کشمیر کے علاوہ خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں