167

مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کی ایک عدالت نے کئی حریت رہنمائوں

سری نگر ۔ یکم دسمبر (شعور نیوز) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کی ایک عدالت نے کئی حریت رہنمائوں کو اکیس برس پرانے ایک جھوٹے مقدمے میں سات دسمبر تک ضمانت دیدی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماء پروفیسر عبدالغنی بٹ، جاوید احمد ، وجاہت بشیر قریشی ، محمد صدیق شاہ ، شیخ اسلم اور دیگر 1998میں اپنے خلاف قائم کیے گئے بے بنیاد مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نے حریت رہنمائوں کے وکلا ء جی این شاہین، بابر قادری اور ایڈووکیٹ طہور مشتاق پامپوری کے دلائل سننے کے بعد اگلی تاریخ سماعت سات دسمبر کو مقرر کر لی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھی مذکورہ جھوٹے مقدمے میں عدالت میں طلب کیا گیا تھا تاہم سید علی گیلانی گھر جبکہ محمدیاسین ملک نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پہلے ہی نظر بند ہیں ۔

نیوز ایڈیٹر
میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں