210

جنگِ عظیم

دوسری جنگ عظیم کے بعد کرونا وائرس کے حملے کو بہت سے صاحبانِ نظر تیسری جنگ عظیم قرار دے رہے ہیں، اور یہ واقع ایک عظیم جنگ کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے، تقریبا“ 75 سالوں بعد اولمپکس کا شیڈول بدلا گیا ہے اور پورے سو سال بعد کوئی وباء عالمی وباء بن کر سامنے آئی ہے جس سے امریکہ سے لے کر یورپ تک، افریقہ سے لے کر ایشیا اور چین سے لے کر آسٹریلیا تک 210 ممالک اس وباء سے شدید متاثر ہوئے ہیں، پاکستان بھی آج اس بیماری کے شدید جھٹکے برداشت کررہا ہے پورے ملک میں 19 ہزار افراد کے لئیے قرنطینہ یونٹس بنائے گئے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے بعد سارا ملک بند پڑا ہے غریبوں کا سہارا بننے کے لئیے بہت ساری این جی اوز آگے آرہی ہیں اور عوام کا ہاتھ تھام رہی ہیں جس کے بعد وزیراعظم پاکستان کی جانب سے وولنٹئیرز فورس بنائے جانے کا اعلان سامنے آیا ہے جس کے بعد بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنا ہوگا اور ڈالر کی اڑان کو پکڑنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں