47

ڈی ایچ او دُکی ڈاکٹر حلیم ناصر نے صحت اور پریس کلب کے نمائندگان اور صحت کے عملے کے ہمراہ غڑواس چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا اور کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے جائزہ لیا

دُکی: اس موقع پر صحت کا عملہ غیر حاضر پایا گیا۔ ڈاکٹر حلیم ناصر کے کال پر عملہ حاضر ہوا اور سکرینگ کا کام دوبارہ سے شروع ہوا۔
اس کے بعد ڈاکٹر حلیم ناصر کی سربراہی میں مندے ٹک چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا گیا اور وہاں موجود صحت کا عملہ اپنے فرائض بخوبی نبا رہے تھا۔ اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے محیب اللہ کاکڑ، ایم ایس ڈاکٹر جوہر شادوزئی، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن آفیسر بلال کاکڑ بھی ڈی ایچ او کے ہمراہ تھے
ڈاکٹر حلیم ناصر کا کہنا تھا کہ دُکی کا صحت کا عملہ دن رات محنت کر رہا ہے اور ہمہ وقت ہر ناگہانی آفت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں