74

پیر طریقت رہبر شریعت مخدوم عبدالعزیز چشتی انتبقال فرما گئے

پیر طریقت رہبر شریعت زیدہ الاولیاء زینتہ المشائخ فخر اساتذہ شیخ الحدیث حاجی مولانا مخدوم عبدالعزیز چشتی سیالوی صاحب رضائے الہی سے وفات پاگئ ہیں، ان کی نماز جنازہ آج شاہدرہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں محترم پیر طریقت سید حسین سیالوی نے شرکت کی اور نماز جنازہ پیر افضال شاہ ممبر قومی اسمبلی نے ادا کی اور دعا پیر سید حسین رضا صاحب نے کروائی، مخدوم عبدالعزیز مرحوم کے سوگواران میں تین صاحبزادے مخدوم طارق عزیز، مخدوم ثمر عزیز اور مخدوم صابر عزیز شامل ہیں جبکہ ان کے شاگردِ خاص مسعود اصغر چشتی سیالوی نے بتایا کہ آج وہ پھر باپ کے سائے سے محروم ہوگئے ہیں آج وہ شخص دنیا سے چلا گیاہے جس نے اپنی ساری عمر دین کے لئیے وقف کردی اور ہمیشہ اللہ کی مخلوق کے لئیے راستے آسان کرتا رہا، محترم پیر مخدوم عبدالعزیز چشتی رحمت اللہ علیہ کے قل شریف کا ختم شریف کل صبح سات بجے شاہدرہ میں پڑھا جائیگا

رابطہ:

مخدوم ثمر عزیز 03004530467

مسعود بٹ چشتی سیالوی 03217266061

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں