154

ضرورت مند شہری

کویت(شعور نیوز)کورونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد کویت میں مقیم ہزاروں پاکستانی شدید مالی تنگی کا شکار ہیں۔ تاہم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پریشان حال پاکستانیوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ بھی زورو شور سے جاری ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا گیا ہے کہ کویت میں مقیم جو پاکستانی راشن حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنا نام، پاسپورٹ نمبر یا سول آئی ڈی نمبر اور رابطہ نمبر سفارت خانے کے واٹس ایپ نمبرز 66483182 اور 99619574 پر بھیجیں۔
البتہ ان نمبرز پر کال کرنے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ عملہ ان نمبرز پر صرف بھیجے گئے واٹس ایپ پیغامات دیکھتا ہے، کال ریسیو نہیں کرتا۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری پیغام میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہزاروں پاکستانی تارکین کو پانچ مرحلوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔


نیوز ایڈیٹر
میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں