243

بھارت نے وزیر خارجہ کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی

اسلام آباد ( شعور نیوز) بھارت نے وزیر خارجہ کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی، بھارتی ہیکرز کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے وکی پیڈیا صفحے پر چھیڑ چھاڑ کر کے انتقال کی خبر پھیلائی گئی، رہنما تحریک انصاف نے منظر عام پر آ کر خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منظر عام پر آ کر اپنے انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی ہے۔
ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کچھ بھارتی عناصر نے ان کیخلاف سازش کر کے اہل خانہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کیا۔ وکی پیڈیا پر ان کے نام سے موجود صفحے کی تفصیلات سے چھیڑ چھاڑ کی گئی اور پھر ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلا دی گئیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں، ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔

نیوز ایڈیٹر
میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں