104

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر آزادی کیلئے لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے

راولپنڈی (شعور نیوز) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر آزادی کیلئے لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ نہ فراموش کریں گے نہ معاف، ان شاءاللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر آزادی کے لئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ نہ فراموش کریں گے نہ معاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔ ان شاءاللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔ واضح رہے ریاست جموں وکشمیر میں آج سوموار کو لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ’’یوم شہدائے کشمیر‘‘ منایا جائے گا۔


نیوز ایڈیٹر
میاں مزمل منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں