تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبریں اس وقت میڈیا پر زیر گردش ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اپنی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا کے ساتھ تیسری شادی کر لی ہے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں شادی کا پیغام بھیجا ہے

مسئلہ ہے کہ میرا خیال ہے میں شادی جیسے رشتے کو مناسب وقت نہیں دے سکتا، میرے تمام دوست طلاق یافتہ ہیں اور میرے سب سے قریبی دوست کی تو تین بار طلاق ہو چکی ہے، ایک لڑکی تھی جسے میری والدہ بہت پسند کرتی تھیں، وہ میری چھوٹی بہن کی دوست تھی اور وہ جب بھی ہمارے گھر آتی تھی تو میری والدہ مجھے اسے دیکھنے پر زور ڈالتی تھیں لیکن میں بہت شرمیلا تھا