7

سندھ کی دھرتی بلاگ

جس سندھ کی دھرتی پر سترہ سالہ مسلمان سپہ سالار محمد بن قاسم رح اسلام لے کر آیا وہاں اسلام قبول کرنے کے لیے اٹھارہ سال کا ہونا لازم قرار دے دیا گیا

اطلاعات ہیں اب وفاقی حکومت نے بھی اسی طرح کے بل کی لابنگ پارلیمنٹ ہاٶس میں شروع کردی ہے جسے جلد ہی منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جاٸگا

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے کس عمر میں اسلام قبول کیا تھا؟

کیا اکثر صحابہ کرام نے کم عمری میں اسلام قبول نہیں کیا؟؟؟

اگر کیا ہے تو آپ کیسے اس کے خلاف قانون بنا سکتے ہیں ؟؟؟۔

اسلام کے نام پر حاصل ہونے والے ملک میں اسلام کو قبول کرنے پر پابندی سمجھ میں نہیں آتی۔

بیرون ملک آپ اسلام قبول کر سکتے ہیں لیکن پاکستان کی اسلامی ریاست میں اسلام قبول کرنے پر پابندی؟

اگر اسلام قبول کرنے یا کسی کے دل سے اسلام نکالنے کی کوشش اگر کر سکتے ہو تو کر لو اسلام ابو جہل کے روکنے سے نہ رکا نہ اب رکے گا۔

بس المیہ اور افسوس اسی بات پر ہے کہ جن کا کام اسلام کی دعوت دے کر لوگوں کو مسلمان کرنا تھا وہی لوگ اسلام قبول کرنے کو جرم بنانے پر تلے ہوئے ہیں

کیا یہ آئین پاکستان کے خلاف نہی ہے جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ یہاں کوٸ بھی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا ؟

کیا اس رو سے سندہ حکومت نے اسلام کے ساتھ ساتھ آٸین پاکستان پر حملہ نہیں کیا ؟؟؟

اسلام میں کہاں پر ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد مزہب تبدیل نہی کرسکتے اور یہ جرم ہے؟؟؟،،،

کیا یہ اللہ کے قانون میں مداخلت تصور نہیں کیا جائے گا ؟؟؟

اسلام کے نفاذ کے لیئے بنایا گیا ہے ملک ۔۔۔جبر زبردستی کوئی کسی کا مذہب تبدیل نہیں کرواسکتا۔۔اسلام میں جبر نہیں ہے لیکن اگر کوئی اپنی مرضی سے قبول کرے اسلام تو اس پر نہ قدغن تھی’نہ ہے اور نہ لگے گی اور جب تک یہاں ایک بھی مسلمان زندہ ہے ایسا کوٸ بھی کالا قانون منظور ہونے نہیں دیا جاٸگا۔۔۔

عوام کو بیدار ہونا ہوگا اپنے حلقے کے ایم پی ایز ایم این ایز کا گھراٶ کرنا ہوگا سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر طاقتور آواز بننا ہوگا کیونکہ یہ دینی غیرت کا تقاضہ ہے

اس معاملے پر خاموشی یا نرم رویہ قانونی دینی شرعی اخلاقی اور ہر لہاز سے جرم ہے

کیونکہ یہ براہ راست اسلام پر حملہ آوور ہیں سندہ حکومت دین اسلام پر حملہ کرچکی ہے وفاقی حکومت نے آستینیں چڑالی ہیں

ہر شخص اپنا محاسبہ کرے کہ ہم خود کو مسلمان بھی کہیں اور اپنی زندگیوں میں اسلام پر حملہ ہوتا بھی دیکھیں اور اس پر خاموش بھی رہیں کیا ایک مسلمان اپنی روایات کو بھول سکتا ہے؟؟؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں