23

جتنا دباٶ گے اتنا ہی ابھرکر اوپر آٸیں گٸے۔لاہور کنوٹمنٹ بورڈ کے الیکشن جیتنے پر اللٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔دانش علی جٹ


(نماٸندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے متحرک نوجوان اور سنٸیر کارکن دانش علی جٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوۓکہا کہ جتنا دباٶ گے اتنا ہی ابھر کر اوپر آٸیں گٸے۔لاہور کنوٹمنٹ بورڈ کے الیکشن جیتنے پر اللٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہمیشہ حق سچ کی فتح ہوٸی ہے اور اسلام حق ہے اور غالب آکر ہی رہے گا۔اللٰہ پاک کی ذات کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں لاہور کنوٹمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پی پی 157 وارڈ نمبر 05 تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار خاور حسین کو کامیابی عطا کی۔عوام نے اپنا ووٹ کرین کو ڈال کر ثابت کردیا ہے کہ اب وہ چوروں،دوست نواز اور عیاش پرستوں سے چھٹکارا چاہتی ہے اور حقیقی تبدیلی چاہتی ہے ۔ یہ بھی ثابت کردیاکہ ہم عوام قاٸد محترم سعد حسین رضوی کے ساتھ ہیں۔ساری قیادت جیل میں ہو اور امیدوار کا جیتنا نااہل حکمرانوں کے منہ پر زوردار تماچہ ہے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان پر ظلم و ستم بند کرو اور تحریک لبیک کی قیادت اور کارکنوں کو فوری رہا کرو۔کارکنوں اور عوام کے صبر کا مزید امتحان لینا بند کرو ۔ان کی توجہ اب صرف مرکز سے آنیوالی کال کی طرف ہے کہ کب کال آۓ اور ہم لبیک لبیک کرتے حاضر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں