26

جمعہ اور ہفتے کو 5 اضلاع میں تمام مارکیٹس اور کاروبار بند رہیں گے

پنجاب کے 5 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے محکمہ پرائمری ہیلتھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ان فیصلوں کا اطلاق لاہور، فیصل آباد، ملتان،سرگودھا اور گجرات پر ہوگا۔

نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو 5 اضلاع میں تمام مارکیٹس اور کاروبار بند رہیں گے۔

روزانہ کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند ہوں گے اورانڈور ڈائننگ پرمکمل پابندی ہوگی۔

آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی اس کے علاوہ انڈور شادیوں پر پابندی، آؤٹ ڈور شادیوں میں صرف 400 افراد شرکت کرسکیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں